کوئٹہ: (سٹی نیوز) بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی تین روزے دورے پر کل کوئٹہ پہنچیں گے، صادق سنجرانی وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات کرینگے، چیئر مین حکمران جماعت کے ناراض اسپیکر، صوبائی وزار اور ایم پی ایز سے ملاقات کرینگے۔
ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرینگے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر استعفے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں نے بطوروزیراعلیٰ بلوچستان استعفی نہیں دیا

