ملتان : الیکٹرونک میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کا اجلاس ملتان پریس کلب کے جناح ہال میں منعقد ہوا

ملتان (شہروز خان) الیکٹرونک میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کا اجلاس ملتان پریس کلب کے جناح ہال میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین محبوب حسین چغتائی، صدر عمر فاروق اور جنرل سیکرٹری عبداللہ طارق سہو نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جنوبی پنجاب محبوب حسین چغتائی کا کہنا تھا کہ تنظیم کی بنیاد 2002 میں رکھی گئی، ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ ہم ایسی تنظیم کا حصہ ہیں جو جنوبی پنجاب لیول کی پہلی رجسٹرڈ تنظیم ہے، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی تنظیم کی تاریخ اور صحافتی جدوجہد سے بخوبی واقف ہیں، صدر جنوبی پنجاب عمر فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلد ہی ایسے لائحہ عمل کا نفاذ کرنے جارہے ہیں جس میں ضلعی سطح پر ہر 15 دن میں مقامی عہدیداران اجلاس طلب کریں گے اور اپنے مقامی مسائل کے حل میں بہتری لاسکیں گے، لائحہ عمل کے مطابق ضلعی، تحصیل یا مقامی صدر اجلاس طلب کرنے کے بعد اس کی تصاویر اور اجلاس میں پیش کئے جانے والے تمام مسائل کی تفصیلی رپورٹ سے مرکزی عہدیداران کو آگاہ کرے گا، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب عبداللہ طارق سہو نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جلد ہی ہر ضلع میں خود جاکر وزٹ کریں گے، جنوبی پنجاب کے نواحی اور پسماندہ علاقوں سے وابستہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہوکر انکے مسائل کو حل کروائیں گے، اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ پسماندہ علاقوں سے وابستہ صحافیوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم ہر مشکل کی گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں اور انکا استحصال کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گے، اجلاس میں شرکاء کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف تجاویز کے پیش نظر تین سے چار افراد پر مشتمل 6 کمیٹیز کا قیام عمل میں لایا گیا، جنہیں کثرت رائے سے اجلاس میں منظور کیا گیا، جس میں رابطہ کمیٹی، کرائم کمیٹی، ہیلتھ کمیٹی، کلچرل کمیٹی اور انتظامیہ رابطہ کمیٹی شامل ہیں، اجلاس کے دیگر شرکاء میں وائس چیئرمین عمران حنیف بھٹی، سینئر نائب صدر زبیرملک، نائب صدر القمر جہاں جی، جعفر حسین، شیخ فصیل کریم، ایڈشنل جنرل سیکرٹری فیاض طفیل سندھو، ریاض حسین بیگ، شیخ عامر شہزاد، جوائنٹ سیکرٹری دلدار قریشی، پیر کفایت اللہ، فنانس سیکرٹری شاہد حسین انصاری اور ممبران مجلس عاملہ میں محمد عمران، شہروز خان، عمران احمد خان، حمزہ شاہد، دانیال قریشی اور محمد علی شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں