پاکستانی فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری، پے پال کے پاکستان آنے کی راہیں ہموار

پاکستانی فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، عالمی سطح پر رقوم کی منتقلی اور آن لائن ادائیگیوں کا نظام چلانے والی کمپنی پے پال کے پاکستان آنے کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رقوم کی منتقلی اور آن لائن ادائیگیوں کا نظام چلانے والی مشہور کمپنی پے پال اور پاکستانی حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، دونوں فریقین کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں ترسیلات زر کو ترسیلات زر کے ذریعے پے پال کی مدد سے چینلائز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پے پال دنیا بھر آن لائن ادائیگیوں اور عالمی سطح پر رقوم کی منتقلی کا نظام چلانے والی کمپنی ہے، یہ کمپنی دنیا کی 190 مارکیٹوں میں آپریٹ کرتی ہے۔

پاکستان میں ای کامرس سے وابستہ افراد اور فری لانسرز ایک طویل عرصے سے پے پال کو پاکستان لانے کا مطالبہ کررہے تھے، سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے بھی اپنے دور میں پے پال کو پاکستان لانے کیلئے کوششیں کی تھیں تاہم یہ اس دور میں ممکن نہیں ہوسکا

اپنا تبصرہ بھیجیں