لاہور (محمد ندیم قیصر)
پاکستان نے تیسری بار جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز جیت لی٬ پاکستان نے پنڈی میں ہوم ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد لاہور میں کھیلے گئے آخری دونوں ٹی 20 میچز جیت کر بیسٹ آف تھری سیریز بھی اپنے نام کر لی٬ 47 گیندوں پر شاندار 68 رنز بنانے والے بابر اعظم کے بیٹ کا جادو بھی چل گیا٬ اور مین آف دی میچ قرار دیئے گئے٬ فہیم اشرف نے مین آف دی سیریز ایوارڈ اپنے نام کیا٬ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بابر اور کپتان سلمان علی آغا (33 رنز) کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 76 رنز کی شراکت داری نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ٬ تاہم 139 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تیسری وکٹ 120 رنز پر گری تو جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے پلٹ کے وار کی کوشش کی اور آخری میچ وننگ 20 رنز کے حصول میں پاکستان کے چار بیٹر واپس پویلین پہنچا دیئے ان میں بابر اعظم بھی شامل تھے۔صاحبزادہ فرحان نے ایک چھکے دو چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے ٬ بابر اعظم کی شاندار ففٹی اننگز 9 چوکوں سے مزین تھی٬ آغا جی نے دو چوکے جڑے۔ناٹ آؤٹ میچ وننگ جوڑی عثمان خان 6 اور فہیم اشرف 4 رنز بناکر پویلین کو لوٹے۔
افریقی وکٹ ٹیکر باؤلر بوش نے 4 اور ولیمز نے 3 اوورز میں بالترتیب 24 اور 26 رنز دے کر دو دو آؤٹ کیے٬ کپتان ڈی فریریری نے 4 اوورز میں 30 اور سیلمین نے 3 اوورز میں 23 رنز کے بدلے ایک ایک آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ کم بیک کرنیوالے شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں یکے۔ بعد دیگرے دو وکٹیں گرا کر سنسنی پھیلا دی٬ ڈی کاک اور پری ٹوریس دونوں بیٹرز کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہ مل سکا٬ ہینڈرکس 36 گیندوں پر 34 رنز ٬ دو چوکے) اور بریویس (22 گیندوں پر 21 رنز ٬ 2 چھکے) نے تیسری وکٹ کیلئے 38 رنز جوڑے ان دونوں کو کیریئر کا پہلا ٹی 20 کھیلنے والے سپنر عثمان طارق نے آؤٹ کیا٬ لیکن اگرچہ بعد میں پھر سے وکٹیں گرنے لگیں مگر رنز بھی بنتے گئے اور جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں پر 139رنز کا ہدف پاکستان کے لیے سیٹ کردیا .ٹیل اینڈرز میں سے بوش نے دو چوکوں کی مدد سے 23 رنز اور سیلمین نےایک چھکا کی مدد سے 13 رنز بنائے ۔
پاکستان کی طرف کامیاب باؤلرز میں سے شاہین آفریدی نے چار اوورز میں 26 رنز دے کر تین آؤٹ کیے٬ فہیم اشرف نے چار اوورز 28 رنز 2 آؤٹ کا سپیل کرویا٬ ڈیبیو میچ کھیلنے والے عثمان طارق نے چار اوورز میں دو وکٹوں کے لیے 26 رنز دیئے٬ سلمان مرزا نے 4 اوور کے کوٹہ میں 14 رنز کے عوض ایک وکٹ پائی اور سب سے مہنگے باؤلر محمد نواز کو تین اوورز میں 38 رنز دے کر ایک وکٹ مل پائی۔
Load/Hide Comments




