ملتان(محمد ندیم قیصر)
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ سالانہ کھیلوں 26ـ2025ء کے پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست پنجاب کالج ملتان کا فتح مشن جاری٬ دو روز میں بیک ٹو بیک مزید دو چیمپئن ٹرافیاں جیت لیں اور فٹ بال کے بعد پنجاب کالج ملتان نے کپتان محمد ثاقب عارف کی قیادت میں باسکٹ بال ملتان بورڈ انٹر کالجیٹ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا٬ انٹر کالجیٹ فٹ بال چیمپئن بننے کے بعد اگلے ہی روز ملتان بورڈ کیمپس باسکٹ بال کورٹ پر منعقدہ چیمپئن شپ میں لیگ بنیاد پر کھیلی گئی انٹر کالجیٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ میں بھی پنجاب کالج ملتان نے ناقابل شکست اعزاز کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا پنجاب کالج ملتان نے مدمقابل ٹیموں سنٹرل کالج ملتان ٬ رفاہ کالج خانیوال ٬ پنجاب کالج میاں چنوں کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے فتوحات کی ہیٹرک بھی مکمل کی۔سنٹرل کالج نے دو کامیابیوں کے ساتھ دوسری اور پنجاب کالج میانچنوں نے اکلوتی جیت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دریں اثناء تعلیمی بورڈ ملتان کی انٹر کالجیٹ باسکٹ بال چیمپئن ٹیم محمد ثاقب عارف (کپتان) ٬ کھلاڑیوں محمد مدثر طاہر۔محمد طلحہ سیفی ٫ علی زاہد اور احمد بلال پر مشتمل تھی اور چیمپئن بننے ٹیم منیجر محمد اظہر نواز کی قیادت میں ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز اسامہ بشیر سے ان کے ملاقات کی ٬ پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا٬ڈائریکٹر اسامہ بشیر نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی کامیابی و کامرانی کے جھنڈے گاڑھ رہا ہے۔




