ملتان (محمد ندیم قیصر)
بس اور موٹروے پولیس موبائل تصادم میں جاں بحق 3 اہلکاروں کو سپرد خاک کردیا گیا. نماز جنازہ پولیس لائنز ملتان میں ادا کی گئی جس میں اعلی پولیس موٹر وے حکام و عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی.بعد ازاں جاں بحق افراد کو ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا . وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے المناک حادثہ پرگہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے.اوچ شریف کے قریب موٹر وے ایم-5 پر ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ موبائل سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو موٹروے پولیس آفیسرز اور ایک کانسٹیبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے موٹر وے پولیس کے مطابق اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اچانک بس نے بے قابو ہوکر پولیس موبائل کو شدید ٹکر ماری۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور موٹروے پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور شہداء کی میتیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔المناک حادثہ کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ملتان ٹریفک حادثے میں موٹروے پولیس کے تین افسران کے شہید ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پولیس افسران کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہاروزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے
Load/Hide Comments




