دوست ٹرسٹ کے زیر اہتمام الشفاء آئی کیمپ میں ہزاروں مردو خواتین و چائلڈ مریضوں کا علاج

ملتان(محمد ندیم قیصر)
دوست ٹرسٹ کے زیر اہتمام الشفاء آئی کیمپ میں ہزاروں مردو خواتین و چائلڈ مریضوں کا علاج کیا گیا ٬ چار روزہ کیمپ المصطفیٰ ٹرسٹ میڈیکل سنٹر چک ون ٹرپئی میں اختتام پذیر ہوا ٬ مفت سرجری لینز ٬ عینکیں اور میڈیسن فراہم کی گئی ۔
اس موقع پر دوست ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ( ر ) نعیم خالد لودھی نے بتایا دوست ویلفیئر ٹرسٹ کی بنیاد 2019 ء میں ان کے والد محترم میجر (ر) محمد اشرف لودھی نے رکھی تھی٬ اور المصطفیٰ میڈیکل ٹرسٹ کے تعاون سے میڈیکل سنٹر فعال ہے اس ٹرسٹ کیلئے چار کینال اراضی ان کے والد محترم اور میڈیکل سنٹر کے ایڈمن تسنیم حیدر کی والدہ محترمہ نے عطیہ کی تھی اور میڈیکل سنٹر کی بلڈنگ دو کروڑ روپے مالیت سے تعمیر کی گئی اور اس کے لئے خطیر رقم کا عطیہ انہوں نے خود اور چھوٹے بھائیوں ایئر وائس مارشل (ر ) فہیم ارشد لودھی ٬ بریگیڈیئر ( ر ) چائلڈ سپیشلسٹ منیر اکمل لودھی اور پروفیسر مستنیر افضل لودھی نے کیا تھا
سابق کور کمانڈر بہاولپور نے مزید بتایا کہ الشفاء آئی سرجری ٹرسٹ کے تعاون سے ہر سال دو بار آنکھوں کے مفت علاج کا چار روزہ کیمپ لگایا جاتا ہے ٬ چک۔ ون ٹرپئی مخدوم رشید میں لگائے جانیوالے اس کیمپ کے دوران آئی سپیشلسٹ ٹیم قریبی سکولوں اور دینی مدارس کا بھی وزٹ کرتی ہیں اور کمزور بینائی والے افراد کا مفت علاج معالجہ کیا جاتا ہے ۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے الشفاء ٹرسٹ راولپنڈی کی جانب سے ہر سال آئی سپیشلسٹ کی خصوصی ٹیم کی طرف سے دور دراز علاقوں میں علاج معالجہ ٬ سرجری ٫ لینز کی فراہمی اور میڈیسن کی مکمل مفت فراہمی کے مشن کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر یہ سلسلہ مستقبل میں بھی ان شاءاللہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں