ملتان (محمد ندیم قیصر)
پنجاب بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیےبڑااقدام اُٹھاتے ہوئے صوبائی حکومت نے 1500 سکول آف ایمی نینس قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ تعلیمی سال کے دوران ابتدائی طور پر 400 سکول آف ایمی نینس قائم کیے جائیں گے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 100 اسکول آف ایمی نینس سرکاری سکولوں میں جبکہ 300 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے ماتحت سکولوں میں قائم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ایجوکیشن چینز، این جی اوز اور تعلیم سے وابستہ انٹرپینیورز کو بھی سکول آف ایمی نینس کے حصول کا موقع فراہم کیا جائے گا۔پالیسی کے تحت پنجاب کی تمام تحصیلوں میں 10،10 سکول آف ایمی نینس قائم کیے جائیں گے، جس سے تعلیمی سہولیات میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔سکول آف ایمینینس کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔




