پاکستان ریلویز کی آمدنی بڑھ کر 4 ارب 68 کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار روپے تک پہنچ گئی

ملتان (محمد ندیم قیصر)

پاکستان ریلویز کی اکتوبر میں آمدنی بڑھ کر 4 ارب 68 کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار روپے تک پہنچ گئی، سیلاب کے دوران محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ کے خاتمے کے بعد آمدنی میں نمایاں اضافہ ہونے لگا ہے۔مسافر ٹرینوں میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں حالیہ مہینوں میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
اگست میں ریلویز کو ٹکٹوں کی مد میں 3 ارب 79 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار روپے آمدنی ہوئی, ستمبر میں مسافروں سے 3 ارب 4 کروڑ 87 لاکھ 76 ہزار روپے حاصل ہوئے, اکتوبر میں آمدنی بڑھ کر 4 ارب 68 کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
ریلویز کی دو اہم گاڑیاں جو کراچی جاتی تھی سیلاب کے بعد ریلوے ٹریک بند تھا اس کے باجود 3ہزار 962 مسافروں نے گاڑیوں پر سفر کیا اور اس سے 58 لاکھ 20 ہزار 450 روپے کی آمدنی ہوئی ہے، ہزارہ اور ملت ایکسپریس گاڑیاں بحالی ہو گئی ہے ہزارہ کو براستہ فیصل آباد بجھوایا جا ر ہا ہے.جھنگ ٹریک تاحال مرمت کا کام جاری ہے ، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی خرابی، ٹرینوں کی بندش اور روٹس میں تبدیلی کی وجہ سے ماضی میں آمدنی میں کمی ہوئی تھی، تاہم اب وزارت ریلوے آمدنی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ترجمان ریلوے نے بتایا کہ آئندہ دو ماہ میں مزید بہتری کے امکانات ہیں اور آمدنی میں اضافہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں