ڈھاکہ(محمد ندیم قیصر)
مشفق الرحیم بنگلہ دیش کی طرف سے ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنیوالے پہلے کرکٹر بن گئے.آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ٬ شیر بنگلہ سٹیڈیم خوشی سے جھوم اٹھا٬ کرسیوں سے اٹھ کر تماشائیوں نے استقبال کیا.ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں آج بنگلہ دیش کرکٹ کے ایک تاریخی دن کا کھیل ہوا، شیر بنگلہ میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جو کہ سابق بنگالی کپتان اور کامیاب ترین بنگلہ بلے باز مشفیق الرحیم کے کیریئر کا 100 ٹیسٹ میچ تھا۔
مشفیق الرحیم بنگلہ دیش کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے جو کہ یقینا ایک بھت بڑا اعزاز ہے، 38 برس کے سینئر بنگالی بلے باز مشفیق الرحیم کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال سے زائد عرصہ پر محیط تاحال چل رہا ہے اور اس وقت زیادہ اپنے ملک کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے اور زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بھی ہیں۔
شیر بنگلہ میں پہلے دن کا کھیل اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا جب 100 واں ٹیسٹ کھیلنے والے مشفیق الرحیم نے 90 کا ہندسہ عبور کیا، امید تھی کہ وہ سینچری مکمل کرلیتے خصوصا آخری اوور میں پورا گراؤنڈ کھڑا تھا لیکن سینئر بلے باز مشفیق نے اپنے ہی انداز میں آخری اوور کی بھی چند گیندیں کھیل ڈالی اور دن کا اختتام 99 ناٹ آؤٹ پر کیا۔
مشفیق الرحیم اگر آج ایک رن مزید بناگئے تو وہ 100 ویں ٹیسٹ پر 100 رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں کھلاڑی بن جائیں گے، جس کا بھرپور امکان اور چانس ہیکہ مشفیق آج یہ تاریخی سنگ میل عبور کرجائے، بنگلہ دیش کے وہ پہلے ہی ہیں، 100 ٹیسٹ اور 100 ویں ٹیسٹ میں سینچری والے بھی بن جائیں گے۔




