پاکستان کےجیولن سٹار ارشد ندیم کے میڈلز شوکیس میں ایک اور سنہرا میڈل سج گیا

ریاض(محمد ندیم قیصر)

پاکستان کے جیولین سٹار ارشد ندیم کے میڈلز شوکیس میں ایک اور سنہرا میڈل سج گیا جو انہوں نے اسلامی یک جہتی گیمز 2025ء منعقدہ سعودی عرب میں حاصل کیا٬ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو اولمپکس ریکارڈ ساز گولڈ میڈلسٹ نے 83 پلس میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا ان کے ہموطن یاسر سلطان نے 76پلس میٹر کی تھرو کرتے ہوئے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل کے حقدار قرار دیئے گئے٬ نائیجریا کے ایتھلیٹ
سیموئل کیور 75 پلس میٹر تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہےاور براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ارشد ندیم کے اسلامی یک جہتی گولڈ میڈل کو پاکستان کی کھیلوں اور سپورٹس کلچر کیلئے سنہرا میڈل قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی جیولین سٹار کو مبارکباد پیش کی۔
اسلامی یکجہتی گیمز 2025 میں ارشد نے چھٹی کوشش میں 83.05 تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ان کا پھینکنے والے کا آغاز بہترین نہیں تھا کیونکہ اس نے اپنی پہلی کوشش میں 74 میٹر کا نشان لگایا، اس کے بعد دوسری کوشش میں 83 میٹر کا تھرو کیا۔

دریں اثنا، پاکستان کے ایک اور کھلاڑی محمد یاسر سلطان نے 76 پلس میٹر تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ نائیجیریا کے سیموئل کیور نے 75.46 میٹر کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ارشد کے علاوہ کوئی اور حصہ لینے والا کھلاڑی اپنی چھ کوششوں میں 80 میٹر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ یاسر سلطان دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے اپنی آخری کوشش میں 76.04 میٹر کا نشان لگایا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم کچھ عرصہ قبل فٹنس ایشوز کی وجہ سے ورلڈ ایتھلیٹکس میں دسویں نمبر پر رہے تھے جس کے باعث ان کے مستقبل بارے چہ میگوئیاں زیر گردش تھیں ۔ اگرچہ ارشد ندیم نے اسلامی یک جہتی گیمز 2025ء میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے لیکن 83 پلس میٹر تھرو کو ان کے بین الاقوامی سٹیٹس کے لیول کا خیال نہیں کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں