ملتان (محمد ندیم قیصر)
ڈینگی کا حملہ تیز ٫ علاج سے پہلے حفاظتی تدابیر کی اہمیت بڑھ گئی۔ انسداد ڈینگی کیلئے سے بچاؤ آسان اور مؤثر طریقوں کی سوشل میڈیا پر ترویج میں اضافہ ہوا ٫ احتیاطی تدابیر کے مطابق مچھروں کی افزائش روکی جائے٫ گھر میں کہیں بھی کھڑا پانی نہ رہنے دیں٫ بالٹی، گملے، ٹرے، پھولدان، اے سی/کولر کی ٹرے کا پانی ہر 2–3 دن بعد پھینکیں٬ پانی کی ٹینکی کو ڈھانپ کر رکھیں۔پرانے ٹائر، بوتلیں اور ڈبے الٹے رکھیں تاکہ پانی جمع نہ ہو٬ نالیاں اور گٹر صاف رکھیں۔مچھروں کے کاٹنے سے بچاؤ کے لیے گھر کے اندر ٫ جلد پر مچھر بھگانے والی کریم یا لوشن لگائیں۔مچھر دانی خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کے لیے استعمال کریں، کوائل، میٹ اور الیکٹرک لکوئیڈ شام کے وقت استعمال کریں٬ دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیاں لگوائیں۔فل آستین قمیض اور پاجامہ پہنیں۔ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، سیاہ رنگ مچھر زیادہ پسند کرتے ہیں.
گھر کا ماحول صاف اور خشک رکھیں۔جہاں ڈینگی زیادہ ہو، وہاں سپرے یا فوگنگ کروائیں۔کمرے کو روشن اور ہوا دار رکھیں—اندھیری جگہوں میں ایڈیز مچھر زیادہ ہوتا ہے۔پنکھا چلائیں مچھر بیٹھ نہیں پاتا. محلے کی سطح پر بچاؤ۔کیلئے پڑوسیوں کے گھروں میں بھی پانی جمع نہ ہونے صرف ایک گھر صاف رکھنے سے ڈینگی نہیں رکتا۔اگر کہیں زیادہ مچھر پیدا ہو رہے ہوں تو انتظامیہ کو اطلاع دیں۔محلے کی صفائی میں حصہ لیں۔ بچوں کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر کے مطابق بچوں پر محفوظ ریپیلنٹ لگائیں۔شیر خوار بچوں کے لیے ہمیشہ مچھر دانی استعمال کریں۔بچوں کو فجر کے وقت اور شام کے وقت باہر کم جانے دیں۔دیگر اہم احتیاطی تدابیر کے مطابق ڈینگی والا مچھر دن کے وقت کاٹتا ہے (صبح سویرے اور شام کے قریب)۔
ڈینگی صرف مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ میل جول سے نہیں پھیلت.ا




