ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی :5 ہوٹل اور 2 پلازے سمیت متعدد مقامات سربمہر

ملتان ( محمد ندیم قیصر)

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن ٬5 ہوٹل اور 2 پلازے سمیت متعدد مقامات سربمہر کر دیئے گئے٬ضلعی انتظامیہ کا ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر میگا کریک ڈاؤن کے دوران انسدادِ ڈینگی ٹیموں نے ریستورانوں، ہوٹلوں اور کمرشل عمارتوں کی چیکنگ کی۔ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 ہوٹل اور 2 پلازوں سمیت متعدد مقامات کو سربمہر کردیا.
انسپکشن کے دوران ڈینگی لاروا کی موجودگی اور صفائی کی ناقص صورتحال پائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبد السمیع شیخ کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے ایکشن لیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ڈینگی لاروا کی تلفی میں غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حساس مقامات پر سپرے اور سرویلنس کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کیلئے خصوصی وارڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ رپورٹس جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، گھروں اور دفاتر میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں