ڈھاکہ(محمد ندیم قیصر)
بنگلہ دیش کرکٹ ویمنز ٹیم نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا٬ کچھ عرصہ قبل بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش ٹور سے معذرت کر لی تھی٬ باہمی ٹورز ملتوی کیے جانے کی وجہ بنگلہ دیش بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ بتایا جارہی ے سابق بنگالی وزیر اعظم حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
بنگلہ دیش ویمنز ٹور کے التواء کے مراسلہ میں بھارتی کرکٹ بورڈ سے یہ دورہ ری شیڈول کیے جانے کا ذکر بھی کیا گیا ہے٬ بنگلہ دیش ویمنز نے آئندہ ماہ دسمبر میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے بھارت جانا تھا۔
اس سے قبل جب بھارت نے اپنا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کیا تھا تو یہ دورہ اگلے برس ستمبر 2026ء میں ری شیڈول کیا گیا ہے




