راولپنڈی (محمد ندیم قیصر)
پاکستان کا سہ ملکی کرکٹ سیریز میں فاتحانہ آغاز ٬ زمبابوے کو افتتاحی میچ میں شکست دے دی٬ پاکستان کی کانٹے دار مقابلے کے بعد کامیابی میں
فخر، عثمان اور نواز نے کلیدی کردار ادا کیا٬
پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف پانچ وکٹوں کی فتح کے ساتھ کیا جب اس نے منگل کی رات کو یہاں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 148 رنز کے ہدف کا تعاقب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا تو اس وقت ابھی کوٹہ کے 20 اوورز مکمل ہونے میں چار گیندوں باقی تھیں ۔پلیئر آف دی میچ محمد نواز کی آل راؤنڈ شراکت (4-0-22-2، 21 ناٹ آؤٹ 12) اور فخر زمان (44، 32b، 2x4s، 2x6s) اور عثمان خان (37 ناٹ آؤٹ، 2x6s) کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت کے ساتھ پاکستان نے کامیابی کو گلے لگایا٬
پاکستان نے ٹاس جیتا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کی ابتدائی جوڑی برائن بینیٹ (49، 36b، 8x4s) اور تادیواناشے مارومانی (30، 22b، 3x4s، 1×6) نے آٹھ اوورز میں 72 رنز کا ٹھوس سٹینڈ فراہم کیا۔خطرناک بنتی ہوئی اوپننگ پارٹنر شپ کے بریک اپ کے بعد پاکستان کے باؤلنگ اٹیک نے زمبابوے کی بیٹنگ لائن اپ کو لگام دی٬جب نواز نے ابتدائی جوڑی کی پیش قدمی کو روک دیااور اگلے 12 اوورز میں 75 رنز کے عوض آٹھ وکٹیں حاصل کیں.13ویں اوور میں 94-3 پر بیٹنگ کرنے کے بعد، کپتان سکندر رضا اننگز کے آخری اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا سمیت 24 گیندوں (3x4s، 1×6) پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ میں فتح مشن کو لیے ہوئے پاکستان نے 54 رنز پر 4 اہم وکٹیں (بابر اعظم ٬ صاحبزادہ فرحان ٬سلمان علی آغا٬ صائم ایوب)گنوا دیں٬ جب صائم ایوب (22، 26b، 1×4، 1×6) اور صاحبزادہ فرحان (16، 15b، 3x4s) نے افتتاحی شراکت داری میں پہلی وکٹ پر 27 رنز جوڑے.فخر اور عثمان اس وقت اکٹھے ہوئے جب پاکستان کو 63 گیندوں پر 94 رنز درکار تھے اور 11واں اوور بغیر باؤنڈری کے گذر گیا۔ اس کے بعد عثمان نے 12ویں اور 13ویں اوور میں ایک ایک چوکا لگایا، فخر نے اگلے دو اوورز میں ایک ایک چھکا لگایا اور اس طرح آخری پانچ اوورز میں 42 رنز کی ضرورت رہ گئی۔
زمبابوے کے رچرڈ نگاراوا کے 16ویں اوور میں فخر کو آؤٹ کیا تو فخر اور عثمان پانچویں وکٹ کیلئے 61 رنز جوڑ چکے تھے٬ چھٹے نمبر بیٹنگ کیلئے کریز پر پہنچنے والے محمد نواز نے عثمان کے ساتھ ناقابل شکست 36 رنز کا میچ وننگ ناقابل شکست شراکت داری قائم کی ۔محمد نواز نے 17ویں اوور میں بریڈ ایونز کی گیند پر لانگ آن پر چھکا لگایا جس کے بعد پاکستان کو آخری دو اوورز میں 17 رنز درکار تھے۔ اس کے بعد دونوں نے 19 ویں اوورز میں ایونز کی باؤلنگ پر 12 رنز بناکر فتح کے قریب پہنچ گئے ۔ٹینوٹینڈا ماپوسا کے آخری اوور میں پانچ رنز کا دفاع کر رہے تھے اننگز کے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر نواز نے بیک ٹو بیک دو چوکے لگا کر ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلی کامیابی درج کر لی۔
ٹرائی سیریز میں آج آرام کا دن ہے اور دوسرے میچ میں اب زمبابوے کا مقابلہ اسی مقام پر کل جمعرات 20 نومبر کو سری لنکا سے ہوگا۔
مختصر میں اسکور
سہ فریقی سیریز – پہلا ٹی 20 – پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی.
زمبابوے 147-8، 20 اوورز (برائن بینیٹ 49، سکندر رضا 34 ناٹ آؤٹ، تادیواناشے مارومانی 30؛ محمد نواز 2-22).
پاکستان 151-5، 19.2 اوورز (فخر زمان 44، عثمان خان 37 ناٹ آؤٹ، صائم ایوب 22، محمد نواز 21 ناٹ آؤٹ؛ بریڈ ایونز 2-26)
پلیئر آف دی میچ – محمد نواز (پاکستان).
سیریز کا شیڈول: (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام میچز؛ تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے
18 نومبر – پہلا ٹی 20- پاکستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
20 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
22 نومبر – پاکستان سری لنکا
23 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے
25 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
27 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنک.
ا29 نومبر – فائنل




