دوبئی (محمد ندیم قیصر)
ایشیاء انڈر 19 کپ 2025ء میں 177 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر پاکستان کیلئے ریکارڈ ساز اندر 19 ڈیبیو کرنے والے ملتان کے سمیر منہاس کو پھل مل گیا اور انہوں نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026ء کے لیے بھی پاکستان کے حتمی سکواڈ میں اپنی جگہ پکی کرلی ۔ انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری 2026ء تک زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان جونیئر ٹیم زمبابوے اور افغانستان کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی٬ جو زمبابوے میں کھیلی جائے گی ۔ پاکستان کی ٹیم انڈر 19 ایشیاء کپ 2025ء کے اختتام پر دوبئی سے سیدھا زمبابوے کیلئے پرواز کرے گی ۔ پاکستان ٹیم آج 19 دسمبر کو ایشیاء کپ میں سیمی فائنل کھیل رہی ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سے اندر 19 ورلڈ کپ 2026ء اور اس سے قبل زمبابوے ٬ افغانستان کے خلاف انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے سلسلے میں حاصل شدہ مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 ٹیم کا تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کر دیا گیا ہے٬ فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔تین ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر سے 6 جنوری تک کھیلی جائے گی۔تین ملکی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے شرکت کریں گی٬پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی۔تین ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔سیریز کے اختتام پرپاک جونیئر کرکٹ ٹیم زمبابوے میں ہی قیام کرے گی اورآئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی جو کہ 15میں جنوری سے 6 فروری 2026ء تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹورنامنٹس 50 اوور فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
دریں اثناء پاکستان انڈر 19 کے ایشیاء کپ 2025ء والے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور عمر زیب کو محمد حذیفہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
پاکستان انڈر 19 سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے٬ فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب٬ مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان ٬ نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں




