ملتان (محمد ندیم قیصر)
پاکستان کی کرکٹ کے مغل اعظم بابر اعظم آئی سی سی کے شکنجہ میں پھنس گئے٬ سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے میچ میں آؤٹ ہونے پر وہ جھنجھلا اٹھے اور انہوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنا بیٹ وکٹوں کو دے مارا٬ جسے میچ آفیشلز نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا اور میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا اور ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرے پوائنٹ بھی درج کیا گیا ہے۔
میچ آفیشلز کی طرف سے بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد غصہ کے عالم میں وکٹوں سے چھیڑ چھاڑ کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور میچ ختم ہونے کے فوری بعد ریفری علی نقوی کے روبرو سماعت کے دوران بابر اعظم نے غلطی کو تسلیم کیا اور ان پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔




