ملتان (محمد ندیم قیصر)
پاکستان کی کرکٹ کے مغل اعظم بابر اعظم نے دو دن میں دو بھارتی لیجنڈری کرکٹرز روہیت شرما اور ویرات کوہلی کے ریکارڈ پاش پاش کر دیئے ٬جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے جب 9 رنز بنائے تھے تو انڈین بیٹر روہیت شرما کا ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے سٹار بیٹسمین بابر اعظم کے نام ہو گیا تھا٬ سیریز کے تیسرے میچ میں بابر اعظم نےجب ففٹی اننگز کھیلی تو یہ ان کی 40 ویں ففٹی تھی اور یوں وہ بھارتی ٹاپ سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نصف سنچریاں سکور کرنے میں ایک ففٹی آگے نکل گئے۔
پاکستان کے ریکارڈ ساز بیٹسمین بابر اعظم کی سال بھر بعد ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹر میں مغل اعظم کے انداز میں یوں واپسی ہوئی ہے کہ ایک سال قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد جب انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کیلئے دوبارہ کال گیا تو وہ پنڈی سٹیڈیم پر بابر اعظم پہلے میچ میں زیرو پر آؤٹ ہوئے اور لیکن اگلے دو میچز میں دو عظیم بھارتی بیٹرز کو دو عظیم ٹی 20 ورلڈ ریکارڈز سے محروم کر دیا٬ یہ بھی ایک منفرد ریکارڈ ہے کہ قومی ٹیم میں ایک سال ڈراپ کیے جانے کے بعد دو ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی اور ایک میچ کے میں آف دی میچ بھی قرار دیئے گئے٬ حالانکہ پہلے میچ میں ڈک آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم کے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں اگر ریکارڈز کا جائزہ لیا جائے تو یہی لگتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ ویرات کوہلی ہی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے رہے٬
بھارت کے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی بیٹرویرات کوہلی نے 125 میچوں میں 39 مرتبہ 50 سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ بابر اعظم نے 124 ویں اننگز میں 40 ویں ففٹی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا٬ روہیت شرما یہ کارنامہ اپنے ٹی20 کیریئر میں 37 مرتبہ انجام دے چکے ہیں اور 159 میچوں میں انہوں نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
پاکستان کے محمد رضوان نے 106 میچوں میں 31 مرتبہ 50 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے، پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے سابق بیٹر ڈیوڈ وارنر ہیں جنہوں نے 29 مرتبہ 50 رنز سے بڑی اننگز کھیلی۔
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے جو مختلف ریکارڈز توڑے ہیں، ان میں بطور کپتان تیز ترین 1000 اور 2000 رنز بنانے کا ریکارڈ، ون ڈے کرکٹ میں 6000 رنز تیز ترین مکمل کرنے کا ریکارڈ، اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 50 پلس سکور کو سنچری میں بدلنے کا ریکارڈ شامل ہیں۔ بابر اعظم کے ہاتھوں کوہلی کے توڑے گئے ریکارڈز کی فہرست کے مطابق بطور کپتان تیز ترین 1000 رنز: بابر اعظم نے صرف 13 اننگز میں یہ ریکارڈ قائم کیا، جبکہ کوہلی نے 17 اننگز کھیلی تھیں۔
بطور کپتان تیز ترین 2000 رنز: بابر اعظم نے یہ ریکارڈ بھی کوہلی سے چھین لیا۔ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6000 رنز: بابر اعظم نے 123 اننگز میں 6000 رنز بنا کر ہاشم آملہ کے ہم پلہ آ گئے تھے، کوہلی نے 136 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے 9 بار 50+ سکور کو سنچری میں بدلنے کا ریکارڈ توڑا، اور اب تک 11 بار ایسا کر چکے ہیں۔بابر اعظم نے 11 سنچریاں تیز ترین 1000 سکور بنانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔




