ملتان (محمد ندیم قیصر)
پنجاب بار کونسل انتخابات میں ملتان ڈسٹرکٹ کے غیر حتمی نتائج ٬ 23 امیدواروں میں سے 4 وکلاء امیدوار کامیاب قرار پائے ٬ غیر حتمی نتائج کے مطابق مالک خان لنگاہ ایڈووکیٹ پہلے نمبر پر رہے خواجہ قیصر بٹ ایڈووکیٹ دوسرے، ندیم کانجو ایڈووکیٹ تیسرے٬ سید بدر گیلانی ایڈووکیٹ ایک ہزار سے زائد ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہےـ غیر حتمی نتائج کے مطابق مالک خان لنگاہ ایڈووکیٹ نے 1417 ووٹ حاصل کیے٬ خواجہ قیصر بٹ نے 1280 ووٹ٬ ندیم کانجو نے 1255 اور بدر رضا گیلانی نے 1221 ووٹ حاصل کیے۔
پنجاب بار کونسل انتخابات کے لیے ضلع ملتان میں ڈسٹرکٹ کی 4 نشستوں پر 23 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا٬ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5410 تھی، 2935 ووٹ کاسٹ کیے گئے٬
الیکشن میں پولنگ ٹرن آؤٹ 54.25 فیصد ریکارڈ کیا گیا ٬ 11 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے٬ جہاں پر گیارہ ایڈیشنل سیشن ججز نے پریزائڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دیئے٬پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک پرامن ماحول میں مکمل ہوئی تاہم ووٹوں کی گنتی رات گئے تک جاری رہی۔پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے لیے ملتان ڈسٹرکٹ کی 4 نشستوں پر ووٹنگ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے
غیر حتمی نتائج کا اعلان ہوتے ہی وکلاء کے حامیوں نے کچہری میں جشن منایا٬ جیتنے والے امیدواروں کو حامیوں نے کندھوں پر اٹھا لیا، گل پاشی کی جاتی رہی٬ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہاووٹنگ سے حتمی نتائج کا اعلان ہونے تک کچہری میں وکلاء، سپورٹرز اور ووٹرز کی بڑی تعداد موجود رہی۔ پولنگ کے اوقات کے دوران امیدواروں کے کیمپوں میں ووٹ مانگنے اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا٬ کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے رات گئے تک خوشی کا اظہار کیا
Load/Hide Comments




