ملتان (محمد ندیم قیصر)
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ پاکستان کے حق میں فیصلہ کن قرار پایا ٬ جنوبی افریقہ سیریز ہارا تو انفرادی کیریئر کا 96 واں ٹی 20 کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ایک ناپسندیدہ ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا٬ پاکستان کے صائم ایوب اس زیرو کیٹیگری میں عمر اکمل کے ہم پلہ ہو گئے ٬ یہ دونوں ہموطن دس 10 مرتبہ زیرو پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اپنی ٹیم کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی بال پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے تو یہ آٹھواں موقع تھا جب کوئی رنز بنائے بغیر بار ڈک پر آؤٹ ہوئے ٬ اور وہ اپنے ملک کے ایسے بیٹر بنے جس نے سب سے زیادہ زیرو اننگز کھیلی ہیں٬ جنوبی افریقہ کے دیگر ٹاپ ڈک بیٹرز میں اینڈائل فیلوک وائیو 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں ، ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس 6، 6 مرتبہ صفر سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب بھی اسی مقابلے میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے اور یوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی بیٹرز کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا ۔صائم ایوب اب تک 51 میچز میں 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ وہ عمر اکمل کے ہم پلہ ہو گئے، انہوں نے 84 میچز میں کھاتہ کھولنے کا موقع نہ مل سکا٬ پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور بابر اعظم 8 مرتبہ ٬ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ 7، 7 بار بغیر رنز کے آؤٹ ہو چکے ہیں ۔
Load/Hide Comments




