ملتان (محمد ندیم قیصر)
پاک جنوبی افریقہ ٹی 20 میچز میں ڈیوٹی سے ملتان واپس آتے ہوئے دو پولیس اہلکار حادثہ میں جاں بحق٬ سمندری کے قریب پولیس کی گاڑی کو حادثہ میں دو اہلکار شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے ٬ لاہور میں میچ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والی پولیس نفری کی گاڑی کو سمندری کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں دو اہلکار، سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، آٹھ اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی سپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ملتان میں ادا کی گئی، جس میں پولیس افسران، جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور پولیس فورس عوام کی خدمت و تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔




