ملتان(محمد ندیم قیصر)
سول سوسائٹی فورم کے وفد نے سیف سٹی کا دورہ کیا ٬ایس پی سیف سٹی ملتان نصراللہ وڑائچ نے وفد کو سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی. ورکنگ، جدید ٹیکنالوجی، اور عوامی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی اور سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
وفد کولائیوکیمرہ مانیٹرنگ، ورچوئل پیٹرولنگ اور جدید نگرانی کے نظام کے ذریعے جرائم کی روک تھام کے عملی اقدامات سے آگاہ کیا گیا٬ اس منفرد منصوبے کے تحت قائم ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، ورچوئل وومن پولیس سٹیشن، ورچوئل بلڈ بینک، پبلک سیفٹی ایپ، اور پرائیویٹ سیفٹی کیمروں کے انضمام جیسے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
سیف سٹی کا وزٹ کرنیوالے سول سوسائٹی فورم کے وفد میں میاں نعیم ارشد٬ شاہد محمود انصاری٬ ڈاکٹر مرید حسین ملک، مسز طاہرہ نسیم، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، شاہد محمود انصاری، میاں نعیم ارشد، اورنگزیب خان بلوچ ایڈووکیٹ، احسان خان سدوزئی، عادل محمود انصاری، منور خورشید صدیقی، امیر نواز ملک، زمان اکبر، حکیم اقبال بلوچ، نورالامین خاکوانی، قمر ہاشمی، ڈاکٹر فاروق لنگاہ، سید افتخار بخاری، تصور حیات، جواد امین قریشی، فرحان الحق حقانی، حاجی خلیل احمد راں اور عبدالسلام سندھو شامل تھے۔




