ملتان ( محمد ندیم قیصر)
سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں ای پروکیورمنٹ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ٹریننگ سیشن کی صدارت پنجاب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی( پی پی آر اے )کی منیجنگ ڈائریکٹر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کی۔جنہوں نے پنجاب میں پبلک پرو کیورمنٹ کو کنٹرول کرنے والے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک پرخطاب کیا۔ای پروکیورمنٹ ٹیم نے سسٹم پر ایک جامع آگاہی لیکچرث دیا٬ ۔مختلف ماڈیولز میں ہینڈ آن ٹریننگ اور ایک انٹرایکٹو ڈسکشن کے ذریعے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ اقدام پنجاب میں ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی خریداری کے عمل کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو فروغ دینے کا عکاس ہے٫ جنوبی پنجاب میں ای پروکیورمنٹ سسٹم پر جامع تربیتی سیشن کا انعقادکامقصدتمام چیزوں کوای سسٹم پرلاناہے۔جس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ پی آئی ٹی بی سے مریم مسعوداور منصوراحمدنےشرکا کو سسٹم کے دائرہ کار، خصوصیات اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاءکو سسٹم کے مختلف ماڈیولز اور فیچرز بارے عملی تربیت فراہم کی ـ
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ای پرو کیور منٹ سسٹم ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو سرکاری خریداری کے عمل محفوظ، شفاف اور موثر بناتا ہے، اس نظام کے ذریعے ملک بھر کے وینڈرز آن لائن بولیاں جمع کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے نمائندوں کاکہنا تھا کہ پروکیورمنٹ کے عمل کو ڈیجیٹلائز کر کے نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت یقینی بنا رہے ہیں بلکہ شفافیت، میرٹ اور منصفانہ مقابلے کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، پی آئی ٹی بی کا مقصد سرکاری اداروں میں ایسے جدید نظام متعارف کرانا ہے جو عوامی اعتماد میں اضافہ اور گورننس میں بہتری کا باعث بنیں۔
سیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عبدالصبور ٹھاکر،ڈی پی اولودھراں علی بن طارق، ڈی پی اوخانیوال اسماعیل الرحمان،ایس پی ٹریفک ، ایس کاشف اسلم ، ایس پی رانانعیم، ایس پی محمد افضل، ایس ایس پی حیدرعلی اور ایس او ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب ریاض احمد خان نے بھی شرکت کی.




