خیبر پختونخوا میں مصنوعی ذہانت اے آئی کی تعلیم کا آغاز

ملتان(محمد ندیم قیصر)

خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے تعلیمی نظام میں انقلابی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کر لیے ٬مصنوعی ذہانت اے آئی کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیااس سلسلہ میں صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی ہے٬ محکمہحضرت ابتدائی و ثانوی تعلیم کو اس حوالے سے فوری اقدامات اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے٬ وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقبل کی معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں مصنوعی ذہانت کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنائے گا٬ مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی٬ تعلیمی اداروں میں بہتری اور نگرانی کے اقدامات کیے جائیں گے۔
ضم شدہ اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے نئی آسامیوں کی گنجائش پیدا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا٬ اساتذہ کی کارکردگی، طلبہ کی حاضری اور نتائج بہتر بنانے کے لیے اچانک دوروں کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ بھی ہوا٬ صوبائی وزیر تعلیم اور محکمہ کے حکام کو سکولوں کے باقاعدہ دورے کرنے اور معیارِ تعلیم کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی٬ سرکاری امور میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی اور عہدوں سے برطرفی کا حکم دیا گیا۔اجلاس کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجوکیشن پروگرام کی شفافیت اور نصابی اصلاحات بارے آگاہ کیا گیا وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ طلبہ کے لیے فراہم کی جانے والی ٹیکسٹ بکس کی اشاعت صرف سرکاری پرنٹنگ پریس سے کی جائے۔
ٹیکسٹ بکس پرنٹنگ اور سٹیشنری خریداری سے متعلق ٹینڈرز پر مکمل انکوائری کروانے کی ہدایت کی گئی٬ گرلز گائیڈ فنڈ اور سکاؤٹس فنڈ سے متعلق تفصیلی ڈیٹا طلب کیا گیا۔
ان فنڈز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے شفاف میکینزم تیار کرنے کی ہدایت کی گئی٬ڈیجیٹل خیبر پختونخوا کی جانب پیش رفت بارے بتایا گیا کہ اساتذہ کی پوسٹنگ، تبادلوں، پروموشن اور لیو انکیشمنٹ جیسے تمام امور کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی٬ سکولوں میں فراہم کی جانے والے سکالرشپ کو بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں امید کا اظہار کیاکہ ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت، کارکردگی اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، جدید تعلیم، اور شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے خیبر پختونخوا کو تعلیم و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک مثالی اور عالمی معیار کا صوبہ بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں