اسلام آباد حملہ :کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کیلئے ہائی الرٹ جاری

ملتان (محمد ندیم قیصر)

اسلام آباد حملے کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی٬ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع میں سکیورٹی پلان پر فول پروف عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے٬دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پیشگی اقدامات کا حکم دیا گیا ہے٬حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے٬

آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی ہے پنجاب بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مربوط اور فعال اقدامات اٹھائے جائیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں