لیجنڈ بمقابلہ لیجنڈ۔۔ بابر اعظم نے ریکارڈ بک میں کوہلی کا پیچھا نہ چھوڑا

ملتان (محمد ندیم قیصر)

پاکستان کرکٹ کے مغل اعظم بابر اعظم جو کہ بھارت کے سٹار 🌟 بیٹسمین ویرات کوہلی کے عالمی ریکارڈز ایک ایک کرکے اپنے نام کرتے جا رہے ہیں وہ ویرات کوہلی کے ایک اور منفرد لیکن قدرے صبر آزما اعزاز کے ہم پلہ ہو گئے ہیں اور وہ یہ کہ بابر اعظم 807 دن اور 83 بین الاقوامی میچز کے طویل ترین انتظار کے بعد جب سنچری بنائی تو انہوں نے کوہلی کا یہ ریکارڈ برابر کیا کہ کوہلی نے بھی 83 بین الاقوامی میچز بغیر سینکڑہ اننگز کے کھیل دیئے تھے اور اب بابر اعظم نے بھی 84 ویں بین الاقوامی میچ میں سنچری سکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں