خلاصہ
کرائسٹ چرچ: (سٹی نیوز) نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان طویل سیریز شیڈول کی گئی ہے جس میں دونوں ٹیمیں تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 12 میچز کھیلیں گی۔
دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ سیریز کا اختتام یکم دسمبر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہوگا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 22 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جائیں گے، جس کے بعد 4 سے 15 نومبر تک پانچ ون ڈے میچز ہوں گے۔ دورے کے آخری مرحلے میں دونوں ٹیمیں 19 نومبر سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گی۔




