خلاصہ
لاہور: (سٹی نیوز) انگلش فٹبال کے کاراباؤ کپ میں تاریخ کا بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے جہاں لیگ ٹو کی ٹیم فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے مضبوط حریف آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
انگلش فٹبال کے چوتھے درجے میں کھیلنے والی فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے اپنے ہوم گراؤنڈ ہائیبری اسٹیڈیم میں آرسنل جیسی بڑی ٹیم کو شکست دے کر کلب کی تاریخ کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک حاصل کی۔
سٹیڈیم کے اوپر ڈرون نظر آنے کے بعد میچ کے ابتدائی مرحلے میں آٹھ منٹ سے زائد وقت کے لیے کھیل روک دیا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں 84 درجوں کا فرق تھا جس کے باوجود میزبان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔
میچ کے 21ویں منٹ میں آرون لوپالو بی نے گول کرکے فلیٹ ووڈ ٹاؤن کو برتری دلائی۔
آرسنل نے دوسرے ہاف میں وکٹر گیوکیریس کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کر دیا تاہم مقررہ وقت میں مزید کوئی گول نہ ہو سکا۔




