پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کیا آؤٹ کلاس٬ ٹی 20 سیریز برابر٬ سلمان مرزا مین آف دی میچ٬ سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بابر کے نام

ملتان(محمد ندیم قیصر)
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کیا آؤٹ کلاس٬ ٹی 20 سیریز برابر٬ سلمان مرزا مین آف دی میچ٬ سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بابر اعظم کے نام ہو گیا٬ قذافی سٹیڈیم لاہور پر پاکستان نے جنوبی افریقہ سے پنڈی سٹیڈیم میں شکست کا بدلہ 9وکٹوں کی بیمثال کامیابی سے چکا دیا٬ پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 110 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ پر حاصل کیا٬ مین آف دی میچ سلمان مرزا نے چار اوورز کے کوٹہ میں 14 رنز دے کر تین آؤٹ کیے٬ فہیم اشرف نے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں اڑائیں اور نسیم شاہ نے 28 رنز دے کر 2 آؤٹ کیے۔
بیٹنگ میں اوپنرز صائم ایوب 5چھکوں٬ 6 چوکوں سے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 71 رنز) اور صاحبزادہ فرحان (3 چھکوں سے 23 بالز پر 28 رنز) نے 54 رنز کی شراکت داری کی٬ بابر (ایک چوکا سے 11رنز) نے روہیت شرما کا ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا صائم اور بابر نے دوسری وکٹ کیلئے ناقابل شکست ساجھے داری میں 58 رنز جوڑے.
جنوبی افریقہ کی پرفارمنس شیٹ کے مطابق بیٹسمینوں ڈی بریواس نے 25 رنز٫ ڈی فریرار 15 رنز ٬ او برٹمین نے12 رنز بنائے اور باؤلنگ میں کاربن بوش نے 17 رنز دے کر ایک آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں