ملتان(محمد ندیم قیصر)ملتان ٹیسٹ میں اپنی جادوئی گگلی باؤلنگ کے ذریعے انگلش ٹیم کے سر سے راولپنڈی ٹیسٹ کی فتح کا خمار اتارنے والے کیرم بال سپیشلسٹ ابرار احمد کو خود کو سٹار کہلوانے کا بارہ برس پرانے خواب کی تعبیر بالآخر مل گئی۔ خود کو پہلی بار 24سالہ ابرار احمد نے خود بھی اس وقت بولا تھا کہ جب انہوں نے 12برس پہلے کراچی کے ایک کلب میچ میں 5بیٹرز کو اپنی میجک باؤلنگ کے زور پر زیر کیا تھا اور پھر اپنے اس کارنامہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ فرمائش بھی کرتا رہا کہ میں ہوں سٹار مجھے سٹار پکارا کرو۔ مانسہرہ سے تعلق لیکن کراچی میں کرکٹ کھیلنے کا آغاز کرنیوالے ابرار احمد بنیادی طور پر لیگ بریک گگلی باؤلر لیکن گوگلی باؤلنگ کو ٹیپ ٹینس بال کرکٹ کی خطرناک ڈیلیوری کیرم بال پر اپنی گرفت ایسی مضبوط بنائی کہ پہلے انہوں نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں قومی بیٹرز کو تگنی کا ناچ نچایا اور اب 9دسمبر کو ملتان ٹیسٹ میں انگلش بیٹرز کو اپنے سپن باؤلنگ جال میں ایسا پھنسایا کہ انہیں پھڑپھڑانے کا موقع بھی نہ مل سکا ۔پشتو بولنے والے ابراد احمد کا آبائی علاقہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے ہر فضا مقام شنکیاری سے ہے ۔شنکیاری قراقرم ہائی وے پر ایبٹ آباد کے قریب مانسہرہ کے مضافات میں واقع ہے۔ کراچی کے لائنز ایریا میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلتے ہوئے پلا بڑھا۔
گیند کو گھمانے کی اس کی شاندار صلاحیت نے مقامی کوچز کی توجہ حاصل کی۔ ابرار کی 2016ء میں شاندار کارکردگی 53 وکٹیں رہی۔بعد ازاں ابرار احمد کی میجک باؤلنگ کو راشد لطیف اکیڈمی کراچی میں سنوارا گیا نکھارا گیا اور پھر ملتان ٹیسٹ میچ سے قبل ابرار احمد کو پاکستان کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کچھ کرکے دکھانے اور حقیقی معنوں میں سٹار بننے کا جو راستہ دکھایا وہ راستہ اب “ہیری پوٹر” مسٹری کیرم بال سپیشلسٹ ابرار احمد کے نام سے پہچانا جائے گا۔

