مسٹری باؤلر ابرار احمد کی سحر انگیز باؤلنگ نے انگلش بیٹرز کے ساتھ آئی سی سی ایوارڈ یافتہ امپائر علیم ڈار کو بھی چکرا کے رکھ دیا

ملتان(محمد ندیم قیصر) مسٹری باؤلر ابرار احمد کی سحر انگیز باؤلنگ نے انگلش بیٹرز کے ساتھ آئی سی سی ایوارڈ یافتہ امپائر علیم ڈار کو بھی چکرا کے رکھ دیا تین فیصلے Review میں غلط ثابت تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کیرم بال سپیشلسٹ ابرار احمد کی سحر انگیز باؤلنگ سے انگلش بیٹرز ہی نہیں چکرائے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دو بار کے بیسٹ ایوارڈ یافتہ علیم ڈار بھی ایسے چکرائے ایک ہی دن میں چار فیصلے غلط کربیٹھے اور یہ چاروں فیصلہ تھرڈ امپائر ری ویو کے ذریعے کالعدم قرار دیئے گئے ۔ براہ راست ٹیلی کاسٹ کے باعث دنیا بھر میں علیم ڈار کی امپائرنگ بارے ممز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے اور علیم ڈار ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے

اپنا تبصرہ بھیجیں