پاکستان کی فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ میں مسٹری کیرم بال کا جادو جگانے والے گگلی باؤلر ابرار احمد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئے

ملتان(محمد ندیم قیصر) پاکستان کی فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ میں مسٹری کیرم بال کا جادو جگانے والے گگلی باؤلر ابرار احمد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئےتفصیلات کے مطابق پاکستان کی فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ میں مسٹری کیرم بال کا جادو جگانے والے گگلی باؤلر ابرار احمد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئے۔ انہوں نے کھانے کے وقفہ سے پہلے 5انگلش بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی تو وہ ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کے چوتھے اور وکٹوں کی تعداد(7آؤٹ ) کے اعتبار سے پہلے باؤلر بن گئے۔ ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں آبدار احمد 72برسوں کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے حاصل پہلے ٹیسٹ باؤلر ہیں آخری بار یہ کارنامہ 1950ء میں انجام دیا گیا تھا۔ ابرار سے پہلے یہ منفرد اعزاز آسٹریلیا۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ایک ایک باؤلر کے پاس تھا۔کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے اوور میں پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کرنے کے بعد ابرار احمد نے اپنے میجک سپیل کے سحر سے انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا اور کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 5آؤٹ کرنیوالے پاکستان کے 13ویں باؤلر ہونے کا اعزاز بھی انہوں نے اپنے نام کیا ۔انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 22اوورز میں 114رنز کے بدلے 7 انگلش بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیبیو ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈز بنانے والے ابرار احمد پہلے باؤلر بن گئے کہ جس نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے اوور میں ہی پہلی وکٹ حاصل کرنے کے بعد میچ میں 7آؤٹ بھی کیے۔وہ دنیائے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پانچویں باؤلر بن گئے کہ جس نے ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے روز پہلی اننگز کی باؤلنگ میں کھانے کے وقفے سے قبل ہی پانچ وکٹیں حاصل کرلیں ۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ آخری بار 1950ء میں ویسٹ انڈیز کے باؤلر ایلف ویلنٹائن نے انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ میں انجام دیا تھا ۔ ڈیبیو ٹیسٹ پہلے روز ہی 5آؤٹ کرنے کا منفرد ریکارڈ پہلی بار 125برس قبل آسٹریلیا کے باؤلر چارلی ٹرنر نے سڈنی کے میدان پر انگلینڈ کے خلاف چائے کے وقفہ سے پہلے 6آؤٹ کرکے بنایا تھا۔اگلے تین برسوں بعد 1890ء میں انگلینڈ کے باؤلر فریڈ مارٹن نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے اوول ٹیسٹ میں کھانے کے وقفہ سے پہلے 5وکٹیں حاصل کی تھیں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی مسٹری کیرم بال کا جادو جگانے والے سندھ کے ابرار احمد کو جب پاکستان کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ پہنائی تو یہ نصیحت بھی کی کہ ایسی شاندار کارکردگی دکھانا کہ ملتان ٹیسٹ آپ کیلئے یادگار بن جائے اور پھر ملتان ٹیسٹ میں ابرار احمد نے ملتان سٹیڈیم پر اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ کے اپنے پہلے ہی اوور میں جیک کرولی کو کلین بولڈ کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ابرار احمد کھانے کے وقفے سے قبل پانچ وکٹیں لے گئے۔ابرار احمد سے قبل جن 12 کھلاڑیوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں ان میں ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے دو فاسٹ باؤلرز شبیر احمد اور محمد زاہد کے علاوہ نذیر جونیئر، بلال آصف، عارف بٹ، تنویر احمد، شاہد آفریدی، شاہد نذیر، وہاب ریاض، یاسر عرفات۔ محمد سمیع اور نعمان علی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں