ریاض (محمد ندیم قیصر)
پاکستان کے سٹار جیولین تھرو ماسٹر واولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ا ورلڈ ایتھلیٹکس میں شکست کا داغ آج اسلامک سولیڈیریٹی گیمز 2025ء میں دھونے کیلئے پر عزم ہیں ٬ یہ ایونٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آج شیڈولڈ ہے اس موقع پر ارشد ندیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنی بھرپور تیاری کا ذکر کرتے ہوئے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سے اپنی گولڈ میڈل کامیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ان کی پرفارمنس پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگی۔
ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔گذشتہ سال منعقدہ مقابلوں میں انہوں نے طویل ترین جیولن تھروکا اولمپکس ریکارڈ قائم کیا تھا۔رواں برس ارشد ندیم نے ایشیا کا گولڈ میڈل جیتا تھا تاہم ورلڈ ایتھلیٹکس میں وہ دسوٰن نمبر پر رہے جس کی وجہ فٹنس مسائل بتائے گئے تھے.
چھٹے اسلامی سولیڈیریٹی گیمزمیں پاکستان کے یاسرسلطان اور ہائی جمپ میں شاروزخان میدان میں اتریں گے۔ان کھیلوں میں اب تک پاکستان باکسنگ کے 2 تمغے جیت چکاہے۔ان میں قدرت اللہ اور فاطمہ زہرہ شامل ہیں۔دونوں نے کانسی کے تمغے حاصل کیے ۔پاکستان سے مجموعی طورپر 54 کھلاڑی شریک ہیں




