ملتان ( محمد ندیم قیصر)
پاکستان ریلوے ریٹائرڈ ملازمین کا ملک نذر حسین ہانس کی صدارت میں اجلاس منعقدہ ہوا جس میں ڈویژن کے مختلف سٹیشنوں سے ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی اور رکے ہوئے واجبات میڈیکل ایمبرسمنٹ گریجویٹ شادی گرانٹس فئیر ویل گرانٹ بیوگان کے ایریل جو مختلف مدات واجب الادا طویل بندش کو ختم کر کے ارباب اختیار فوری ادائیگی کا بندوست کریں، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات طویل عرصہ کے روکنا جرم ہے۔ ملازمین کسمپرسی اور بدحالی کا شکار ہے.
اجلاس سے شریف اعوان نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین حقوق کی بازیابی کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہے۔ اس موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے بھی محفل سجائی گئی جس میں محمد افضل خضری واپڈا، راجہ کوثر سعیدی تعلیم، محمد شاہد ریلوے میل سروس اور عنایت علی قریشی ریٹائرڈ پرنسپل نے مہمان خصوصی حیثیت سے شرکت کی، انہوں نے خطاب کر کے علامہ اقبال کے اشعار اور ان کی خدمات کو اجاگر کیا




